اسرائیلی فوج کے میجر پر قدامت پسند یہودیوں نے حملہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ڈیوڈ زینی (جنہوں نے اسرائیلی فوج میں قدامت پسند حریدی یہودیوں کو شامل کرنے پر زور دیا تھا) پر قدامت پسندوں نے حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل زینی جو اسرائیلی فوج کی ٹریننگ کمانڈ اور جنرل اسٹاف کور کے سربراہ ہیں، اپنے ایک معاون کے ساتھ بنی براک کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران حملے کی زد میں آئے۔
قدامت پسند یہودیوں نے ان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کا پیچھا بھی کیا۔ پولیس نے دونوں افسران کو بچا لیا اور تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں تمام شہریوں کو فوج میں کچھ عرصہ گزارنا ہوتا ہے، مگر حریدی یہودیوں کو اس سے استثنیٰ حاصل تھا، کیونکہ وہ تنہا رہتے اور عبادت میں مصروف رہتے ہیں، اور فوج میں شمولیت کے خلاف ہیں، حکومت ان کے اخراجات اٹھاتی ہے، جبکہ انہیں وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔