بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ایمرجنسی سے متعلق اپنے غلط فیصلے کا اعتراف کرلیا۔
تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز میں تاخیر پر گفتگو کی۔
وہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، نے اعتراف کیا کہ میں نے فلم کو تھیٹر میں ریلیز کرنے کا غلط فیصلہ کیا، اس سے اچھا تھا کہ میں اسے آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کردیتی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز میں تاخیر سے خوفزدہ ہیں، فلم کی سرٹیفکیشن کئی ماہ سے سینٹرل بیورو آف سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے روک رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پتا نہیں فلم میں کیا کچھ نکال دیا جائے گا اور کیا رکھا جائے گا، ایمرجنسی کی ریلیز کےلیے او ٹی ٹی بہترین آپشن ہے، اس طرح مجھے سنسرشپ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
کنگنا رناوت نے اعتراف کیا کہ میں نے کچھ چیزوں کو معمولی سمجھا تھا، سوچا تھا مرکز میں کانگرنس نہیں ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے، جس سے فلم باآسانی ریلیز ہوجائے گی، میں نے ایمرجنسی سے متعلق کئی سطحوں پر غلط فیصلے کیے، جن میں ایک ہدایت کاری بھی شامل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں مایوس تھی لیکن ہم نے بہرحال حالات کا مقابلہ کیا، ہمیں سنسر بورڈ کچھ مناظر ایڈیٹ کرنے کی ہدایت کی، جنہیں ہٹانے کےلیے نئی عکس بندی کی، جو ہٹایا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں وہ حقیقت نہیں تھے، ہمارے پاس شواہد ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ تاریخ سے ہے، ہم نے سنسر بورڈ میں ضروری دستاویز بھی جمع کروائیں، اُنہیں ایمرجنسی فلم میں کچھ میں غیر ضروری نہیں ملا، اس سب کے باوجود ریلیز رکی ہوئی ہے۔