میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ کپتان پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹخنے میں مسائل کا شکار رہے۔ چند دنوں میں اپنے ٹخنے کے اسکین کروائیں گے ۔ چیف سلیکٹرز جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہمیں ان سے متعلق فیصلے کیلئے اسکین کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔