سابقہ اداکارہ نور بخاری کو بغیر دوپٹہ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
کچھ دن پہلے 42 سالہ نور بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں۔
اس تصویر پر صارفین نے تنقید کرنے کے لیے اداکارہ کے لباس کو چنا اور سوال اٹھایا کہ یہ کیسا حجاب ہے؟
بعد ازاں اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنا میری اپنی مرضی ہے، یہ میں نے آپ کے لیے نہیں کیا لہٰذا میرے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کریں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یا پھر دوپٹہ پہنوں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے، میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں۔