کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔