وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے حراست میں لیے گئے 8 ملزمان انسانی اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور کرپشن میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کیے گئے، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 3 جبکہ کرپشن اور دھوکا دہی میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔