برطانیہ کی انسداد بدعنوانی کی خاتون وزیر ٹیولپ صدیق سنگین الزامات کے بعد مستعفی ہوگئیں۔
ٹیولپ صدیق بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ہیں، ان کی جائیداد کے ان کی خالہ بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے جڑے ہونے کے الزامات ہیں۔
ایک بیان میں خاتون وزیر نے کہا کہ وہ اپنے تمام مالی معاملات ظاہر کرچکی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال حکومت کےلیے الجھن کا باعث بن گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 42 سالہ ٹیولپ صدیق پہلی بار 2015ء میں برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔