کراچی (نیوز ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے 65اراکین کے ایوان میں دو نشستوں کے نتائج معطل ہو نے کے بعد 63اراکین کے ایوان میں پاکستان مسلم لیگ 18نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 کوئٹہ اور پی بی 36قلات کے نتائج معطل کررکھے ہیں۔ اس وقت 63اراکین کے ایوان میں پاکستان مسلم لیگ 18نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی 17نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جمعیت علما اسلام (ف) کی 12نشستیں ہیں ، نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی 4،4اور عوامی نیشنل پارٹی کی 3نشستیں ہیں ، جماعت اسلامی، حق دو تحریک، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی بھی ایوان میں موجود ہیں۔