جنوبی کوریا کے معطل صدر ’یون سک یول‘ کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق تفتیش کار ایک ہزار کے قریب اہلکاروں کے ساتھ صدارتی محل پہنچے تھے، تفتیش کاروں اور صدارتی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے ڈھال بننے کی کوشش کو ناکام بناکر یون سک یول کو گرفتار کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود تفتیش کاروں کو روکا گیا تھا۔
کرپشن انویسٹی گیشن حکام کا کہنا تھا کہ وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔