پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب یا عدالت میں کہیں ثابت نہیں ہوا کہ یہ جرم کا پیسہ ہے تو پھر کیس ہی ختم ہوجاتا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ اوپن کیسز بناتے ہیں، جنہیں عدالت شٹ کردیتی ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا، نقصان ان کا ہے جنہوں نے القادر یونیورسٹی میں پڑھنا تھا، زمین عطیہ کرنا جرم ہے پھر تو ہر عطیہ دینا جرم ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات کا کیسز سے کوئی تعلق نہیں، ہم مقدمات لڑ کر جیتیں گے۔