اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹوکن ٹیکس عدم ادائیگی پر رجسٹریشن منسوخی اور جرمانہ 200 فیصد تک ہوگا، صارفین ٹوکن ٹیکس 24 گھنٹے اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے31 جنوری تک کی مہلت دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔