حکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات کا اجلاس کل دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت جے یو آئی میں بڑھتی قربتوں کے پیش نظر حکومت نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کےلیے مولانا عبدالغفور حیدری کو نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور تعمیرات منتخب کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ نے اپنے تمام اراکین کو مولانا عبدالغفور حیدری کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی کی طرف سے بھی ان کی مخالفت نہ کیے جانے کا امکان ہے۔