بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا محبوب پالتو کتا ٹورو چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار سلمان خان کی رومانین نژاد گرل فرینڈ یولیا ونتور نے سلمان خان کے پالتو کتے ٹورو کی موت کی تصدیق کی ہے۔
اداکار کی گرل فرینڈ یولیا ونتور کی جانب سے سلمان خان کے کتے کے لیے دل کو چھو لینے والی انسٹا گرام پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہو گے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں سلمان خان کے کتے ٹورو کو یولیا ونتور کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر ردِعمل بھی سامنے آرہا ہے۔