ملتان میں 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ آج ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ دیر سے شروع ہوا۔
پاکستان ٹیم
پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔
ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے پُرعزم اوپنر بلے باز محمد ہریرہ کا کہنا ہے کہ ملک کی نمائندگی بڑا اعزاز ہے، اپنے چاچا شعیب ملک کے نقش قدم پر چل ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔