بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری واپس لی جائے: چیئرمین ایچ ای سی
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔