برطانیہ کی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جریمی کوربن نے کہا ہے کہ شرم آنی چاہیے جوبائیڈن اور امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کو جو غزہ میں تباہی پر تماشائی بنی ہوئی ہے۔
قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں انسانی المیہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ غزہ میں جو ہورہا ہے وہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
اسکاٹش فرسٹ منسٹر نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔