کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ ایسی پچ پر پلان ہے کہ رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔ خواہش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز جس مائنڈ سیٹ سے کھیلے گی ہم ویسے ہی پلان بنائیں گے۔