خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر غزہ کی امداد کے لیے مہم کا آغاز ہوگیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مہم کے پہلے گھنٹے میں 60 ملین ریال سے زائد کے عطیات جمع ہوئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کیے تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام مساجد میں جمعے کے خطبات فلسطینیوں کی امداد کے موضوع پر ہوں گے۔