چنیوٹ کے تھانہ کوٹ وساوا کے ایس ایچ او اور محرر کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او اور محرر نے ایک دوسرے کےخلاف رپورٹ درج کروا دی۔
محرر نے رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او منشیات فروشوں اور چوروں کو ریلیف فراہم کرتا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او نے محرر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ محرر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے اور حوالات میں بند ملزمان کی مدد کرتا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔