پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ پہلی ملاقات والدہ کی اجازت سے دبئی میں کی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ مدیحہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجی سے دبئی میں ملنے کے لیے میں نے اپنی والدہ سے پہلے اجازت لی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں دبئی میں اپنی بہن کے پاس رہوں گی مگر اپنے دوست موجی سے بھی ملوں گی، میں موجی کو شادی سے قبل جاننا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ نے جب کسی بھی انسان سے متعلق جب جاننا ہوتا ہے تو اس کے ساتھ سفر کرنا اور کھانا کھانا چاہیے، اس دوران آپ کو اس کی شخصیت سے متعلق سب معلوم ہو جاتا ہے۔
مدیحہ امام نے بتایا کہ میں نے موجی بسر کے ساتھ پہلی بار پورا دبئی دیکھا، مختلف جگہوں پر گئی اور معلوم ہوا کہ یہ ہے فینسی دبئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام نے گزشتہ سال مئی میں بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ شادی کی تھی۔
اداکارہ کے ایک انٹرویو کے مطابق ان کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھارت کے شمالی علاقے سے ہے، وہ بھارتی فلم ساز ہیں اور اس کے ساتھ ایم ایم اے ٹرینر بھی ہیں۔
مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ موجی بسر سے میری پہلی ملاقات 2015ء سے 2016ء کے درمیان بھارتی فلم ’ڈیئر مایا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
اداکارہ کے مطابق اس وقت موجی بسر انٹرن کے طور پر کام کرتے تھے اور وہ مجھ سے 4 سال چھوٹے ہیں۔