کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے 4 ہزار سے زائد جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل چھاپہ مار ٹیم نے جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 4500 جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز کی سپلائی کے لیے ایک پارٹی کا انتظار کر رہا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرز کی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جعلی ڈالرز سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔