بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رواں سال کی اپنی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کر کے مداحوں کو تحفہ دے دیا۔
دل والے سُپر اسٹار نے مداحوں کو اس سال کی اپنی تیسری فلم ’ڈنکی’ کی پہلی جھلک دکھا دی، جس کا فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد پرستاروں کو بے صبری سے انتظار تھا۔
فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے ارد گرد گھومتی ہے، جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہ ہیں۔
اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔
یہ فلم رواں سال کے اختتام پر کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔