سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اسپینش کھلاڑی الکاریز کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔
میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ پہلے سیٹ میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 6-4 سے ہار گئے لیکن اُس کے بعد اگلے تینوں سیٹس میں جوکووچ نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور نوجوان اسپینش کھلاڑی الکاریز کو مات دی،
یہ کوارٹر فائنل 3 گھنٹے 37 منٹ جاری رہا جس میں جوکووچ نے 6-4، 4-6، 3-6، اور 4-6 سے فتح پائی۔
ویمن سنگلز میں دفاعی چیمپئن بیلاروس کی ارینا سبالینکا کا ٹائٹل جیتنے کا مشن جاری ہے، وہ کوارٹر فائنل میں روسی حریف انستاسیا کو شکست دےکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
اُنہوں نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد 2-6، 2-6 اور 3-6 کے اسکور سے حریف پر فتح پائی، سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ اسپین کی پاؤلا بڈوسا سے ہوگا جنہوں نے امریکا کی کوکوگف کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔