کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے7اکتوبر 2023ء کو حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی پر 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے حکومت کے نام خط میں لکھا کہ دفاع میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفاعی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔