معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی اوبسٹیکل کورس میں شاندار کارکردگی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فٹنس پوری فیملی میں دوڑتی ہے، بیٹا بالکل باپ جیسا ہے۔
اس ویڈیو میں اذہان کو اوبسٹیکل کورس (Obstacle Course) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ننھے اذہان مرزا ملک کا ایتھلیٹکس میں ماہر ہونا بہت زیادہ حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ اس کے والد شعیب ملک اور والدہ ثانیہ مرزا دونوں ہی کھیلوں کے شعبے میں لیجنڈز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔