بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی زندگی میں وہ لمحہ بھی آیا جب انہوں نے انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
امیتابھ بچن نے ایک بار فلم انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ممبئی آنے سے پہلے میں کولکتہ میں ہر ماہ 4 سے 5 سو روپے کماتا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں جاوید اختر نے سلیم خان کے ساتھ مل کر فلم دیوار کی 50ویں سالگرہ منائی۔
امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی میں انکشاف کیا، اپنے اداکاری کے ابتدائی دور میں ناکامیوں کے بعد میں نے انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیجنڈ اداکار نے اعتراف کیا کہ ان کے فلمی کیرئیر میں عروج کا آغاز سلیم اور جاوید کی فلم زنجیر کے بعد آیا تھا، جس کے بعد میں نے بلاک بسٹر فلم دیوار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ سلم خان اور جاوید اختر کی جوڑی کی ان فلموں نے میرا فلمی کیرئیر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی وہ وقت تھا قسمت نے کامیابی کی طرف موڑ اُس وقت لیا، اُس سے پہلے میں ابتدائی فلموں میں ناکامیوں کے بعد بےحوصلہ ہوگیا تھا اور ٹیکسی ڈرائیو بننے کا فیصلہ کرچکا تھا۔
لیجنڈ اداکار نے انکشاف کیا کہ میں فلم نگری میں قسمت آزمائی کےلیے آنے سے پہلے کولکتہ میں 4 سے 5 سو روپے ماہانہ کمائی کرتا تھا، ممبئی جاکر کامیابی کےلیے پرعزم تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوالیا تھا اور سوچ چکا تھا کہ اگر اداکاری کام نہ آئی تو ٹیکسی چلالوں گا۔
امیتابھ بچن نے دوران گفتگو فلم یادوں کی برات میں شتروگھن سنہا سے جڑا ایک واقعہ بھی بیان کیا، جس میں وہ کس طرح اداکار کی پرانی کار کو میرین ڈرائیو پر دھکا لگاتے اور سنہا مذاق میں کہتے ارے بھئی ٹھیک طریقے سے دھکا لگاؤ، دراصل کام کے دوران ہمارا تعلق بہت مضبوط ہوگیا تھا۔