ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن نے مصنوعی ذہانت آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) ایپلی کیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپلی کیشن نے اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کے چہرے اور آواز کو اشتہار میں استعمال کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اسکارلیٹ جوہانسن کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کمپنی کی ترجمان نہیں ہیں اور انٹرنیٹ پر اشتہار دیکھنے کے بعد قانونی کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق اس اشتہار کی ویڈیو اسکارلیٹ جوہانسن کی ٹیم نے پچھلے ہفتے دیکھی تھی جس کے بعد اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر اداکارہ کے وکیل نے کہا ہے کہ ہم ایسی چیزوں کو معمولی نہیں سمجھتے اور قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیں گے۔