ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے سیاحتی مقام بولو کا دورہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بولو میں لگنے والی آگ میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستانی سفیر نے آگ کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی طرف سے دکھ کا اظہار کیا۔
یوسف جنید نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر پاکستان کا ہر فرد افسردہ ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔