اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ خالی کرنے کے لیے مرکزی شاہراہ 3 گھنٹے تک کھولنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے شہری جو خود سے اور اپنے پیاروں سے محبت کرتے ہیں وہ جنوب کی طرف چلے جائیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے سے جنوب کی جانب جانے والوں کے لیے مرکزی شاہراہ 3 گھنٹے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی مرکزی شاہراہ صلاح الدین روڈ مقامی وقت کے مطابق دن 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہے گی۔