بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے۔
پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بہتر آغاز نہ کر سکی، گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گر گئی، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 9 گیندوں پر چار رنز بنا کر پویلین چلتے بنے تاہم فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
قبل ازیں بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔