فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں حارث رؤف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیے۔
اسی میچ میں شاہین شاہ نے 10 اوورز میں 90 رنز دے کر ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے 2019ء میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔