گجرات ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں 22نومبر سے26نومبر تک آٹھویں سالانہ صنعتی نمائش2023 GAETEX کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
چیمبر آف کامرس گجرات اور لبرٹی گجرات مل کر ایکسپو 2023 GAETEX کا ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں اہتمام کریں گے اس حوالے سے لبرٹی گجرات میں تقریب کا انقعاد کیا گیا
تقریب میں لبرٹی گجرات کا 8 ویں صنعتی نمائش کیلئےگجرات چیمبر کیساتھ MOU پر ایم او یو پردستخط کئے
چیمبر آف کامرس گجرات کے سینئیر نائب صدر اسد بھٹی ، چیئرمین ایکسپو احمد حسن مٹو نے جبکہ لبرٹی گجرات کے چیئرمین اعجاز احمد وڑائچ ، سی ای او کلیم گیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے، تقریب میں چیمبر آف کامرس گجرات کے عہدیداران اور ممبران سمیت اہم شحصیات نے شرکت کی
گجرات میں سالانہ صنعتی نمائشں میں پاکستان کی نامور بزنس کمپنیاں اپنے بزنس کو متعارف کرواتے ہیں