جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی شاندار اننگر کی بدولت پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔
ان کے چھکے چوکوں کی ویڈیو پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔
فخر زمان ورلڈ کپ کے میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔
ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ عمران نذیر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 کے ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف 160 رنز کی اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے۔
1996 میں شاہد آفریدی کے بعد فخر زمان اننگز میں 11 چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔