کیویز کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل کی امیدیں بھی روشن ہوگئی ہیں۔
پاکستان کو اپنا آخری میچ لازمی جیتنا ہے لیکن اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ ہے۔
9 نومبر کو سری لنکا جیتے یا پھر بارش کے باعث میچ ختم ہوجائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ بھی مل جائے تب بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
اس کے بعد پاکستان 11 نومبر کو آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرادیا تو پھر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ گے خلاف جیت کے ساتھ مخصوص رن ریٹ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی جیت کے مارجن سے طے ہوگا۔
بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہيں جبکہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، چھٹے نمبر پر موجود افغانستان بھی اب تک سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہے۔