راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی لیڈی منشیات سمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،لیڈی سمگلر سے 10 کلو جبکہ اس کے ساتھی سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، لیڈی سمگلر بسمین بی بی عرف بسو ساتھی کے ساتھ منشیات سمگلرکر رہی تھی، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتے ہیں، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بڑے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، خصوصی کریک ڈان کے دوران 900 سے زائد بڑے منشیات فروش گرفتار کر کے جیل بھجوائے جا چکے ہیں۔