راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی بحالی و مرمت خوش آئند قدم ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کو کھیل کے معیاری مواقع فراہم ہوں گے سپورٹس کمپلیکس میں 98.250ملین کی لاگت سے سوئمنگ پول بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سوئمنگ پول کا کام اس سال دسمبر میں مکمل کر لیا جائے۔اسکے علاوہ کھلاڑیوں کے لئے ہاسٹل بھی زیر تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن، سکواش اور ٹیبل ٹینس اس وقت مکمل فعال ہیں جبکہ بقیہ سرگرمیوں کو بھی جلد اس کا حصہ بنایا جائے گا۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں کھیلوں کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے کیو نکہ اس کے ذریعے ہم اپنے بچوں میں صحت مندانہ مقابلے کی فضا کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اس سلسلے میں سپورٹس ڈ یپارٹمنٹ کھیلو ں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ نوجوانوں کو جسمانی کھیلوں میں مشغول کرنا اور ایسے موا قع فراہم کر نا جن سے ان کے دماغ کے ساتھ ساتھ جسم کی مشق بھی ہو ہماری ذمہ داری ہے، و گرنہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسے موا قع میسر نہ ہو نے کی و جہ سے نوجوان اپنا زیا دہ تر فارغ وقت کمپیوٹر و موبائل اور دیگر ٹیکنالوجی سے متعلقہ اشیا میں صرف کرتے ہیں جس کا بے جا استعمال اسے بچوں کے لئے سود مند بنانے کے بجائے نقصان دہ بنا تا ہے۔