کوئٹہ: موذی کانگو وائرس مسیحا کی زندگی نگل گیا، ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کانگو وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ ، ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ انتقال کر گیا، ڈاکٹر آغا خان اسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی. متاثرہ ڈاکٹر کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا. کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کانگو سے متاثرہ 8 ڈاکٹروں کو کراچی بھیجا گیا. کراچی بھیجے جانیوالے ایمبولینسز کے قافلے کو 3 گھنٹے تک وندر میں روکا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت صحت کی سہولتوں کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی۔