اسرائیل نے بین الاقوامی مطالبات رد کردیے اور جنگ بندی نہ کرنے کی اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم کی معصوم شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے انکی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دوستوں اور دشمنوں دونوں کو بتا رہے ہیں، انہیں شکست دینے تک جنگ جاری رکھیں گے۔