رہنما تحریکِ انصاف خدیجہ شاہ نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔
سیشن کورٹ لاہور میں خدیجہ شاہ کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
بعد ازاں سیشن کورٹ لاہور نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے کا الزام ہے۔