غزہ کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج ہو گا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور چین کی درخواست پر اجلاس بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر آج صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج 15 افراد رفح کے قریبی علاقے تل السلطان میں، 10 افراد الزاویدا میں اور 2 افراد جبالیہ کیمپ میں شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج بھی خصوصاً غزہ سٹی اور اسپتالوں کے نزدیک بمباری کی گئی، ان حملوں کے بعد غزہ میں شہادتوں کی تعداد 9 ہزار 797 ہو گئی ہے۔