سندھ حکومت کی جانب سے رواں ماہ 13 نومبر کو دیوالی پر تمام اداروں میں ہندو ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 9 نومبر کو یومِ اقبال پر بھی صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔