اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق نے سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے فراہم ویزا سہولیات کا جائزہ اجلاس ہوا، نگران وزیراعظم کو سال بھرمیں منعقد ہونے والے مختلف تہواروں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، سکھ یاتریوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کو ویزا کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جائے، کرتارپور میں سکھ یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو میسر ویزا سہولیات پر بریفنگ دی گئی، ویزا کے حصول میں درکار مدت، کرتارپور راہداری کے انتظامی امور اور سکھ تہواروں پر بریف کیا گیا۔