امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی۔ یہ بات امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے آج اپنے ایک بیان میں کہی۔
بتایا جاتا ہے کہ سینٹکام نے مشرق وسطیٰ کےلیے اوہائیو کلاس کی جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی دو طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیج چکا ہے۔ امریکا کے پاس 20 ایٹمی آبدوز ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق چار امریکی ایٹمی آبدوز ٹام ہاک میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اسرائیلی اخبار نے مزید کہا کہ امریکا کی 14 ایٹمی آبدوزوں میں سے بیلسٹک میزائل فائر کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق ولیم برنز حماس کے خلاف لڑائی جاری رکھنے پر بات چیت کریں گے۔ اسرائیلی مغویوں کی رہائی کیلئے آپریشن پر بھی گفتگو کی جائے گی۔