ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 279رنز بنائے اور ان کی ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہد ف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کوشل پریرا 4 رنز بنا کر میچ کے آغاز میں آؤٹ ہو گئے ان کے بعد کپتان کوشل مینڈس بھی خاصی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے پاتھم نسانکا 41 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔ اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، یہاں دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔آسا لنکا 108سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن ثاقب نے 3جبکہ شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے اچھی پارمنس کا مظاہر ہ کیا۔نجم الحسین 90، شکیب الحسن 82,لٹن داس 23اور محمد اللہ 22رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ان کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے اچھی بیٹنگ نہیں کی ۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان نے3 جبکہ میتھیو اور مہیش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔