پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی میں کپتانی کی قابلیت ہے، انہوں نے لاہور قلندرز کو دو بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین آفریدی ٹیم کی کپتانی کریں، بابراعظم کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس ورلڈ کپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔
قبل ازیں شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد منتخب کرنے کی وجہ بتائی تھی۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی فیملی اس موضوع پر کافی عرصے سے میرے گھر والوں سے رابطے میں تھی، میرے لیے اچھا انسان سب سے اہم چیز ہے تو شاہین آفریدی ایک عظیم انسان ہے۔