برطانیہ میں برمنگھم کراؤن کورٹ نے محمد اکبر کو لندن اور برمنگھم میں دو نمازیوں کو آگ لگانے کا مجرم قرار دے دیا۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے27 فروری کو لندن میں اوڈوا (Hashi Odowa) کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
ملزم نے 20 مارچ کو برمنگھم میں محمد ریاض کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، دونوں افراد پر مسجد سے نکلتے ہوئے حملہ کیا گیا۔
پیٹرول چھڑکنے کی وجہ سے دونوں کو گہرے زخم آئے تھے، ملزم محمد اکبر 2017 میں سوڈان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔