اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + سب تکرپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا ۔ بےان مےں انہوں نے کہا کہ مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کے لئے خاص پیغام ہے۔ زرداری نے ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پےش کےا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے ۔’8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔ ‘عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کریگی۔ علاوہ ازیں زرداری نے گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی۔