لاہور ( سب تکرپورٹ) وزیر اعلی محسن نقوی نے خیبر کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، شہید نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر جوانوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ شہداءکی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر شہداء قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے۔ اتحاد کی طاقت سے پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک بوجھ اتار پھینکیں گے۔ شہداءکی لازوال قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔