آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ (اکتوبر) کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
مینز کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور بھارت کے جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ورلڈ کپ میں اب تک 3 سنچریاں بنا چکے ہیں۔