ملک کے چھوٹے بڑوں شہروں میں بدترین فضائی آلودگی روز مرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہے جس سے آؤٹ ڈور کھیلنے والے کھلاڑی سب سے زیادہ متاثر نظر آ رہے ہیں۔
اس سے متعلق ماہر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر کرتی ہے، کھلاڑی عام آدمی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوا اپنے پھیپھڑوں کے اندر لے کر جاتے ہیں، آلودہ فضا سانس کے ذریعے سب سے پہلے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔
ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے کھلاڑی آنکھوں کی بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، اسٹیمنا کم ہو جاتا ہے جبکہ آلودہ فضا سے اسپیڈ اینڈ اسپرنٹ بھی متاثر ہوتی ہے اور پرفارمنس میں کمی آ جاتی ہے۔
ڈاکٹر اسد عباس نے اِن مسائل سے بچاؤ کے لیے تجویز کیا ہے کہ واک کرنے والے ماسک کا استعمال کریں اور دوپہر کے وقت کا انتخاب کریں۔
ڈاکٹر اسد عباس کا مشورہ ہے کہ کھلاڑی اِن ڈرو ٹریننگ پر دھیان دیں، جم جائیں، آؤٹ ڈور ایکسرسائز کو آدھا کر دیں، آؤٹ ڈور ایونٹس کے بعد فوری ہاتھ منہ اچھی طرح دھوئیں۔